Saturday, April 20, 2024

بھارت کا حقیقی سپائڈر مین

بھارت کا حقیقی سپائڈر مین
May 16, 2018
ممبئی ( 92 نیوز ) بھارت میں حقیقی سپائیڈر مین بھی موجود ہے جو بلند عمودی چٹانوں پر ایسے چڑھتا جاتا ہے جیسے اس میں کسی بندر یا مکڑی کی روح حلول کر گئی ہو۔ جیوتی راج نامی اس شخص نے اپنی اس مہارت کو کمائی اور شہرت دونوں کا ذریعہ بنایا ہے،یہ حقیقی سپائڈر مین کسی بھی حفاظتی تدبیر کے بغیر نہ صرف عمودی چٹانوں اور عمارتوں پر چڑھتا ہے بلکہ اس دوران خطرناک کرتب بھی سرانجام دیتا ہے۔ نوجوان کے کرتب کو دیکھنے والے اسے داد بھی دیتے ہیں اور انعام میں پیسے بھی دیئے جاتے ہیں ۔