Sunday, September 8, 2024

بھارت کا جنگی جنون پاگل پن کی حد کو چھونے لگا ،نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ

بھارت کا جنگی جنون پاگل پن کی حد کو چھونے لگا ،نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ
August 9, 2015
راولپنڈی(92نیوز)   بھارت   کا  جنگی  جنون   پاگل  پن  کی  حد کو  چھونے لگا ، ایک  روز میں دوسری  بار  سیز  فائر کی خلاف ورزی ۔ نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ  میں شہری  آبادیوں کو  نشانہ  بنایا جبکہ پاک   فوج کے  بھرپور جواب نے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں ۔ تفصیلات کےمطابق مودی حکومت کے آتے ہی بھارتی فوج جنگی جنون میں پاگل پن کی حد تک پہنچ گئی ۔بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز سیز فائرنگ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی ۔بھارتی فوجیوں نے فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج کے بھر پور جواب نے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔