Monday, May 13, 2024

بھارت کا جنگی جنون، وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا

بھارت کا جنگی جنون، وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا
February 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویے پر وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی پاکستان دشمنی، جنگی جنون اور دھمکی آمیز رویئے پر وزارت خارجہ کا پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر اہم اقدام سامنے آیا۔ دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا جو کہ سفارتی اور سرحدی صورتحال پر رابطے میں رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔