Friday, May 3, 2024

بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار

بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار
January 3, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) امن کا دشمن بھارت کرکٹ دشمنی پر بھی اتر آیا ۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز سے انکار کے بعد بلائنڈ ٹیم پاکستان بھیجنے سے بھی انکار کردیا ۔

بھارت کا ایک بار پھر کھیل سے کھلواڑ کردیا اور بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کردیا  ۔

 بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کی مہر لگائی  تو بلائنڈ کرکٹ  ورلڈ کپ کا شیڈیول میں تبدیلی  کرنا پڑی ۔

ایونٹ کا  افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے بجائے  8 جنوری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا ۔

پاکستان اپنے دوسرے میچ  میں نیپال  سے گوجرانوالہ میں مقابلہ کرے گا  ۔ایونٹ کے نئے شیڈول کے مطابق دفائی چیمپئن بھارت اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گا ۔

 بھارت کا پہلا میچ 8 کو آسٹریلیا سے جبکہ پاک بھارت  ٹاکرا  12 جنوری کو اجمان میں ہوگا ۔

پاکستان14  اور  15 جنوری آسٹریلیا اور سری لنکا سےاپنے گروپ میچز اجمان میں کھیلے گا  ۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اجمان جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔