Friday, March 29, 2024

بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا

بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ گرکر تباہ  ہو گیا
March 31, 2019

نئی دہلی (92 نیوز) ہمسائیوں کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت  کی  اپنی فوج اناڑی نکلی ، بھارتی فضائیہ میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ،جودھپور سے اڑان بھرنے والا مِگ ٹوئنٹی سیون یو پی جی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ، پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارت  کی اناڑی فوج نے مودی سرکار کےبڑے بڑے دعوؤں کے پول کھول دیے ، پاکستان کو جنگ کیلئے للکارنے والا بھارت  اپنے پائلٹوں کی ٹھیک سے تربیت نہ کرسکا ، انڈین ایئرفورس کےطیارے اڑتے تابوت بن گئے۔

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مِگ ساختہ ایئرکرافٹ حادثے کا شکار ہوگیا ، مگ 27 یو پی جی نے جودھپور سے معمول کے مطابق اڑان بھری،  180 کلومیٹر کے فاصلے پر سیروہی نامی شہر میں گرکر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ  کے طیارےتباہ ہونا معمول بن چکا ہے ، 2018 سے لے کر اب تک انڈین ایئرفورس 9 طیاروں سے ہاتھ دھوبیٹھی ہے۔