Thursday, April 25, 2024

بھارت کا انتہا پسندانہ نظریہ نازیوں اور ہٹلر سے متاثر ہے ، وزیراعظم

بھارت کا انتہا پسندانہ نظریہ نازیوں اور ہٹلر سے متاثر ہے ، وزیراعظم
February 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارت کا انتہا پسندانہ نظریہ نازیوں اور ہٹلر سے متاثر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیلجیئم کے ٹی وی چینل وی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔ میرے اقتدار کا پہلا سال یعنی دو ہزار انیس پاکستان کیلئے محفوظ ترین سال رہا۔ ایسا نائن الیون کے بعد پہلی بار ممکن ہوا۔

 وزیراعظم عمران خان نے بھارتی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہاں کی موجودہ حکومت کا مسئلہ ان کا انتہا پسندانہ نظریہ ہے جو نازیوں اور ہٹلر سے متاثر ہے۔ اقلیتوں پر مظالم کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے۔

 افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے پہلی بار درست راستہ منتخب کیا گیا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اگلا مرحلہ جنگ بندی کا ہو گا جس کے بعد معاہدہ ہو سکتا ہے۔