Friday, April 26, 2024

بھارت : ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپے‘ ویب سائٹ بند

بھارت : ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاتر پر چھاپے‘ ویب سائٹ بند
November 21, 2016

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی غیرسرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے بارہ دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپوں سے چند گھنٹے قبل ان کے خلاف مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے الزام میں کیس رجسٹر کیا گیا تھا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ چھاپے مہاراشٹرا کے بارہ مختلف مقامات اورممبئی میں مارے گئے۔

بھارتی پولیس اس سے قبل کیس دائر کر چکی ہے۔ کیس دائر کرنے کے بعد مقامی پولیس کی مدد سے تلاشی کا آغاز کیا گیا اور اسلامک ریسرچ فاو¿نڈیشن کے بارہ دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ بھارتی حکومت نے انہیں انٹرپول کے ذریعے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی تنظیم کے زیراہتمام چلنے والی ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ذاکرنائیک ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔