Thursday, April 25, 2024

بھارت چینی صدر کے دورہ پاکستان کا غم مٹانے میں مصروف

بھارت چینی صدر کے دورہ پاکستان کا غم مٹانے میں مصروف
April 20, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان سے مودی سرکار کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں،کچھ اور نہ ملا تو بھارت نے پاک چین دوستی کے خلاف دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے بحری جنگی بیڑے آئی این ایس وشاکا پٹنم کی افتتاحی تقریب سجا لی۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور پاکستان چین سے آٹھ الیکٹرک آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ مودی سرکار کو چینی صدر کادورہ پاکستان ہضم نہیں ہوپایا۔ بھارتی عسکری حکام کے پیٹ میں بھی مروڑ اٹھ رہے ہیں مودی سرکار کی جب دل کی بھڑاس کہیں نہ نکلی تو چینی صدر کے دورہ پاکستان کا غم مٹانے کے لیے جدید بحرے جنگی بیڑے آئی این ایس وشاکا پٹنم کی تقریب رونمائی رکھ دی ۔ اس موقع پر بھارتی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا  کہ آئی این ایس وشاکا پٹنم ایٹمی ، حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک چین دوستی بھارت سے برداشت نہیں ہوتی نئی دہلی کو  اب یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اسلام آباد اور بیجنگ کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے مقاصد پرامن ہیں،بھارت سمیت کسی ملک  کو بھی زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔