Monday, May 20, 2024

بھارت ، چین اور میانمار کے مختلف علاقے میں زلزلے کےجھٹکے ‏

بھارت ، چین اور میانمار کے مختلف علاقے میں زلزلے کےجھٹکے ‏
April 24, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز ) شمالی بھارت  ، چین اور میانمارکےمختلف علاقوں میں زلزلےنے خوف وہراس پھیلا دیا۔ بھارتی ریاست آسام میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹس کےمطابق بھارت  کے علاقے آسام میں آنےوالےزلزلے کی ریکٹراسکیل پرشدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈکی گئی۔

زلزلے کا مرکز دبروگڑھ نامی علاقہ تھا جبکہ اسکی گہرائی تیس کلومیٹرتھی ، زلزلےکےباعث کسی قسم کےجانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے علاقہ تبت میں بھی محسوس کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے وہاں بھی کسی قسم کا کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔