Friday, March 29, 2024

بھارت پھر مذہبی انتہا پسندی پر، حکومتی جماعت کا بابری مسجد کے مقام پر مندر ‏بنانیکامطالبہ

بھارت پھر مذہبی انتہا پسندی پر، حکومتی جماعت کا بابری مسجد کے مقام پر مندر ‏بنانیکامطالبہ
December 9, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) دنیا میں سیکولر ریاست کہلانے والا بھارت ایک بار پھر مذہبی انتہاپسندی پر اتر آیا،مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے قوم پرست ہندو ارکان نے دہلی میں احتجاج کیا ۔ انتہا پسند ہندو مظاہرین نے بابری مسجد کے مقام پر ایودھیا مندر بنانے کا مطالبہ کردیا۔ مودی کی بھارتيہ جنتا پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور ہندو پنڈتوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں  احتجاج کیا ۔مذہبی انتہاپسند مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ شمالی شہر ايودھيا ميں تاريخی بابری مسجد کے مقام پر اب ايک مندر تعمير کيا جائے۔ مظاہرين نے حکومت سے ايسی قانون سازی کا مطالبہ بھی کيا، جس سے متعلقہ مقام پر مندر کی تعمير کی راہ ہموار ہو سکے۔ 1992 ميں انتہا پسند ہندوؤں کے ايک گروہ نے ايودھيا ميں تاريخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا ، جس کے بعد ہندو مسلم فسادات ميں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔