Tuesday, April 23, 2024

بھارت پھر آپے سے باہر، کھلے سمندر میں پاکستانی ماہی گیروں پر فائرنگ

بھارت پھر آپے سے باہر، کھلے سمندر میں پاکستانی ماہی گیروں پر فائرنگ
December 4, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت پھر آپے سے باہر ہو گیا۔ کھلے سمندر میں پاکستانی ماہی گیروں پر فائرنگ کر دی۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈز نے زبردستی  پاکستانی دو کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ 18 ماہی گیروں کو گرفتار بھی کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈز نے شکار میں مصروف ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ہراساں کیا۔ پھر ڈرا دھمکا کر اپنی حدود میں دھکیلا اور گرفتار کر لیا۔