Thursday, April 25, 2024

بھارت پر واضح کردیا کہ کوئی دھمکی یا جارحیت کی تو پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے : سرتاج عزیز

بھارت پر واضح کردیا کہ کوئی دھمکی یا جارحیت کی تو پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے : سرتاج عزیز
July 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے  کہا ہے کہ   بھارت پر واضح کردیا کہ اگر اس نے کوئی دھمکی دی یا جارحیت کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے اوراپنے دفاع کی مکمل صاحیت رکھتا ہے۔  وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں  بلوچستان اور فاٹا میں را کی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران اراکن کے سوالات کے جواب میں سرتاج عزیز نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور فاٹا میں را کی مداخلت کا معاملہ کئی غیرملکی رہنماؤں اور بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی یہ معاملہ اٹھانے کے لیے اعلی سطح پر غور ہورہا ہے۔ مشیر امور خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی پالیسی پر کاربند ہے۔ پاکستان کا اصولی موقف تاریخی حقائق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب میں2309پاکستانی گرفتار ہیں جن کی قانونی  امداد کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔