Tuesday, April 23, 2024

بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم کون سا مرے جارہے ہیں  : سرفراز نواز

بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم کون سا مرے جارہے ہیں  : سرفراز نواز
October 18, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے نخرے آسمانوں پرہیں لیکن  پاکستان انڈیا ٹاکرے کو ممکن بنانے کے لئےشہریار خان اور نجم سیٹھی بھارت روانہ ہوچکے ہیں سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے  کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتا تو  بار بار بھارت سے رابطے کی کوئی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے ساتھ سیریز کی حامی بھرنے کے لئےہمسایہ ملک نئی نویلی دلہن سے بھی زیادہ نخروں پر اُتر آیا۔ بات یہ ہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر پاکستان کے ساتھ سیریز سے انکار کر چکے ہیں اس کے باوجود چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے لئے بھارت پہنچ چکے ہیں، میٹنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ آئی پی ایل میں  پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت نہیں لیکن  پی سی بی حکام بھارتی بورڈ کی طرف سے مثبت رد عمل کے لئے پرامید ہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کہتے ہیں کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتا تو  بار بار بھارت سے رابطے کی کوئی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز یو اے ای میں شیڈول ہے لیکن بھارتی بورڈ اس کی بجائے دسمبر میں سہ ملکی سیریز کی میزبانی کا خواہشمند ہے، اس سیریز کے لئے بنگلہ دیش کو بھی دعوت دی جائے گی ۔