Saturday, April 20, 2024

بھارت پاکستان کیساتھ جنگ نہیں چھیڑ سکتا ، محبوبہ مفتی

بھارت پاکستان کیساتھ جنگ نہیں چھیڑ سکتا ،  محبوبہ مفتی
February 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی ٹی وی اینکر کو خاموش کرادیا، انٹرویو کے دوران کہا کہ نریندر مودی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑ سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی  سابق وزیراعلیٰ  نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے سوال پر محبوبہ مفتی نے اینکر کی طبیعت صاف کرتے ہوئے کہا دنیا میں پاکستان نہیں ، بھارت تنہا ہو رہا ہے ۔امریکا،چین روس،سعودی عرب  پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو پروگرام سے ہٹانے،کھیل کے میدانوں سے کرکٹرز  کی تصویریں ہٹانے اور کشمیری رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔بھارت کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے مگر ایسا نہیں ہو گا۔