Friday, March 29, 2024

بھارت پاکستان کو سفارتی محاذپر تنہا کرنے کی بجائے خود خاک چاٹنے لگا

بھارت پاکستان کو سفارتی محاذپر تنہا کرنے کی بجائے خود  خاک چاٹنے لگا
September 24, 2016
لاہور(92نیوز)چالاک اور مکاردشمن بھارت پاکستان کوتنہا کرنے  کی کوشش میں خود  شرمناک حد تک عالمی تنہائی کا شکار ہو  گیا اور  اسے ایک کے بعد ایک سفارتی محاذ پر شکست  سے دوچار ہونا پڑا ادھر روس نے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا پاک  روس  فوجی مشقوں  نے بھارت کے تمام خواب  چکنا چور کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  سعودی عرب پاکستان کا دل کا سکون برادر ملک ایران پاکستان کا خیرخواہ  ترکی پاکستان کے ساتھ مثالی تعلقات دیرینہ  دوست  چین  ہرپل  پاکستان کے ساتھ اور   اب  روس  بھی  پاکستان  کے شانہ  بشانہ   کھڑا  ہو  گیا  ایسے میں پاکستان کو  دنیا  میں  تنہا کرنے والا  بھارت خود   تنہا ہو گیا ۔  بھارت  کودن میں خواب دیکھنے کی عادت ہے  لیکن   زمینی  حقائق  کا ادراک نہ ہونے سے اس کے  غبارے سے ہوا  نکل گئی ہے پاکستان کی دوست ریاستوں کی  بڑھتی   تعداد  دیکھ  کر    بھارتی  حکمران سٹپٹا  گئے  ہیں اس  کی  تازہ مثال   پاک روس   مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جس پر مودی  انتظامیہ کے پیٹ میں پہلے مروڑ اٹھا  اور   پھر اس  نے  اس کے  ملتوی ہونے کا  شوشہ  چھوڑا  جو غلط  ثابت ہوا  ۔ خطے کا  بڑا ملک اور   ویٹو  پاور روس کا دوسو رکنی  فوجی دستہ ناصرف پاکستان آیا  بلکہ  اس نے پاکستان کے  ساتھ دوستی  دوہزار سولہ  کے نام  سے فوجی مشقیں شروع کردی ہیں ۔ چراٹ میں شروع ہونے والی   مشترکہ مشقیں دس اکتوبر تک جاری رہیں گی اور  یقیناً  اس تمام عرصے  میں بھارتی حکمرانوں کی نیندیں  اچاٹ ہی رہیں گی ۔