Wednesday, May 8, 2024

بھارت پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے، شیخ رشید

بھارت پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے، شیخ رشید
November 14, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کو سرحدوں سے نقصان نہیں پہنچا سکتا، اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست کو دفن کردیا ہے، عمران خان کسی منی لانڈرر اور بے ایمان کو رعایت نہیں دیں گے۔