Wednesday, April 24, 2024

بھارت پاکستان کو برما نہ سمجھے !!! حملہ سنگین ترین غلطی ہو گی : پرویز مشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

بھارت پاکستان کو برما نہ سمجھے !!! حملہ سنگین ترین غلطی ہو گی : پرویز مشرف کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے بھارت کو ایک بار پھر للکار دیا اور کہا ہے کہ پاکستان میانمار نہیں، بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ بھارت کی سنگین ترین غلطی ہوگی، پاکستان کو برما نہ سمجھا جائے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بنگلہ دیش میں بیان سفارتی تعلقات خراب کرنے کے مترادف ہے، مودی نے جو کچھ کہا وہ پاکستانیوں کےلئے قابل قبول نہیں، مودی کے بیان سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہونگے۔ پرویز مشرف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا نمائندہ قرار دیا اور کہا کہ آر ایس ایس نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ نریندر مودی کے بھارتی وزیراعظم بننے کے بعد بھارتی رویے میں تبدیلی آئی ہے۔