Thursday, April 25, 2024

بھارت پاکستان پر الزامات لگاکر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے نہیں ہٹا سکتا : نوازشریف

بھارت پاکستان پر الزامات لگاکر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے نہیں ہٹا سکتا : نوازشریف
September 23, 2016
نیویارک(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد  الزامات لگا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے  مظالم سے نہیں ہٹا سکتا ۔بھارتی مظالم کے نتیجے میں سیکڑوں کشمیری اب تک بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق نیویارک میں ناشتے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جلد بازی میں پاکستان پر بلاجواز الزامات عائد کر رہا ہے ۔ بھارت کے لگائے گئے الزامات پر کئی سوالات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں یہ بات سچ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ بھارتی فوج ایسی گنز استعمال کر رہی ہے کہ جن کے نتیجے میں سیکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ بھارت  الزامات لگانے کےبجائےکشمیریوں پرٖڈھائے جانے والے مظالم پرنظرڈالےبھارت نےچندگھنٹےمیں ہی سوپورواقعےکاالزام پاکستان پرلگادیا جبکہ ایسے واقعات کی تحقیقات کے لئے دن اور ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ پاکستان کو آپریشن ضرب عضب میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ ساری دنیا کے سامنے ہیں ۔ دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان میں چوبیس ہزار شہادتیں ہوئی ہیں وزیراعظم نے دو ہزار اٹھارہ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال بھی قرار دیا ۔