بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی
نیو یارک (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے۔ بھارت نے کشمیر میں یک طرفہ اقدامات سے صورتحال کو پیچیدہ بنایا۔ انسانی حقوق کی پاسداری کو امتیازی نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا افغانستان کی صورتحال بدل رہی ہے۔ پاکستان نے کابل سے محفوظ انخلا میں عالمی برادری کی بھرپور مدد کی۔ بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت کاوشوں کی قدر نہیں کی گئی۔