Friday, March 29, 2024

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے: سرتاج عزیز

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے: سرتاج عزیز
November 22, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث رہا ہے اس کے عزائم پوری دنیا کےلئے خطرہ ہیں مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ بدقسمتی سے عالمی برادری خطے کو درپیش چیلنجز کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہی.

تفصیلات کےمطابق جنوبی ایشیاءمیں امن اور تعاون کے موضوع پر سیمینار میں مشیر خارجہ نے جاندار خطاب کیا ہے کہتے ہیں بھارت سرحد پر بھاری ہتھیار استعمال کررہا ہے طاقت کا یہ استعمال ہی تعلقات میں بگاڑ کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلحے کی دوڑ دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہونگے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرینگےکیونکہ کشمیر ہی دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات میں رکاوٹ ہے۔ مشیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں آبادی میں مسلسل اضافہ وسائل کی کمی کا باعث بن رہا ہے باہمی تعاون سے ہی امن و ترقی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم این ایس جی میں اپنی درخواست پر بلا امتیاز غور کی بات کرتے ہیں۔