Wednesday, April 24, 2024

  بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے  : وزیر دفاع خواجہ آصف

  بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ،بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے  : وزیر دفاع خواجہ آصف
June 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی بھارتی فوج کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیر پر موقف انصاف پر مبنی  ہےکشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جانا کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ لگاؤ اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لئے کوششیں تیز کی جائیں گی بھارتی فوج کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کر سرپرستی کر رہا ہےبلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے تمام شواہد مل چکے ہیں۔