Friday, March 29, 2024

بھارت پاکستان اور چین کے اتحاد کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتا  : سابق ونگ کمانڈر

بھارت پاکستان اور چین کے اتحاد کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتا  : سابق ونگ کمانڈر
September 24, 2016
نئی دہلی (92نیوز)مودی حکومت کی بڑھکیں اپنی جگہ ٹھاکرے کے ڈرامے بھی دلچسپ  ہیں ونگ کمانڈر ریٹائرڈ پرافل بخشی نے برملا کہہ دیا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے وائس ایئر چیف پہلے شخص ہیں جنہوں نے سچ بولا ہے بھارت پاکستان اور چین کے اتحاد کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتا ۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف مودی سرکار کا جنگی جنون تو دوسری طرف لاچارگی بھی دیکھیں  بھارتی ایئر فورس کے سابق ونگ کمانڈر اور دفاعی تجزیہ کار نے واضح کہہ دیا ہے کہ بھارت نے اب تک کوئی ایئر کرافٹ نہیں بنایا اور کچھ یہی حالات آرمی اور نیوی کا بھی ہے  پاکستان کا مقابلہ کیسے کرے گا؟ پرافل بخشی نے برملا کہا کہ پاکستان اور چین مل کر ایئر کرافٹ اور دیگر سامان بنا رہے ہیں بھارت نے ایک بھی آر این ڈی نہیں بنایا۔ بات بات پر پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والے بھارت کو جان لینا چاہیے کہ پرافل بخشی نے تسلیم کیا ہے کہ دوہزار بیس میں پاکستان اور چین کے پاس بھارت سے کہیں زیادہ ایئر کرافٹ ہو نگے ۔ بھارتی ایئر فورس کے وائس چیف آف سٹاف مودی حکومت کو پہلے ہی متنبہ کر چکے ہیں بھارتی ایئر فورس دو محاذوں پر لڑنے کی اہل نہیں اسی لئے تو ہم کہتے ہیں مودی پاکستان پر حملے کے بارے  میں سوچنا بھی نہیں ۔