Sunday, September 8, 2024

بھارت پاک فوج کا ردعمل جانچنے کیلئے جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے: بی بی سی

بھارت پاک فوج کا ردعمل جانچنے کیلئے جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے: بی بی سی
August 22, 2015
لندن (ویب ڈیسک) پاک بھارت مذاکرات سے پہلے تلخ ماحول پر بی بی سی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے اور جنگی ماحول پیدا کرنے کےلئے حکومت بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کہا ہے کہ جنگی ماحول پیدا کرکے مودی حکومت پاکستان کو دباﺅ میں لانا چاہتی ہے۔ مودی حکومت کے خیال میں پاکستانی فوج افغان سرحد پر مصروف ہے اس لئے بھارت دباﺅ ڈالنے کی پوزیشن میں ہے۔ بی بی سی کے مطابق جنگی ماحول پیدا کرنے کا ایک مقصد پاک فوج کا ردعمل جانچنا بھی ہے۔