Saturday, April 20, 2024

بھارت پابندیوں کے شکار شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو اپنے ملک میں تربیت دینے لگا

بھارت پابندیوں کے شکار شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو اپنے ملک میں تربیت دینے لگا
September 24, 2016
 نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کا ایک اور گھناﺅنا کرتوت سامنے آگیا ۔ پابندیوں کے شکار شمالی کوریاکے سائنسدانوں کو اپنے ملک بلا کر تربیت دینے لگا۔عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھارت اور شمالی کوریا کے جوہری تعاون کا بھانڈا پھوڑ دیا  ہربات پر شور مچانے والے اقوام متحدہ اور امریکہ کیوں چپ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مثل مشہور ہے کہ  اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ،بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں پابندی کے باوجود شمالی کوریا کے طالبعلموں کو جوہری ریسرچ سنٹر میں تریت دیتارہا عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھارت اور شمالی کوریاکے جوہری تعاون کے گٹھ جوڑ کا پول کھول دیا یہ سارا بھانڈا پھوڑا ہے خود ایک بھارتی صحافی نے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے30 طالب علم بھارت کے ریسرچ سنٹر میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔اس وقت بھی2طالب علم ایسے ہیں جو بھارت کے دہرادون ریسرچ سنٹرمیں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک طالب علم کا تعلق شمالی کوریا کی نیشنل ایرو سپیس ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن سے ہے جو شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے سائنسدان بھارت بھیجتارہا اور بھارت بھی خاموشی سے انہیں تربیت دیتا رہا بھارت نے حال ہی میں جنیوامیں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی تجربے کی مذمت سے انکار بھی کیا تھا۔ شمالی کوریاپابندیاں 2006ءمیں لگیں ان پابندیوں کے تحت کوئی ملک شمالی کوریا کو تکنیکی تربیت نہیں دے سکتا جبکہ بھارت کی اس چالاکی پر کہاں ہے اقوام متحدہ اورکہاں ہے امریکہ؟؟