Wednesday, April 24, 2024

بھارت: ٹرین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 25افراد زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری

بھارت: ٹرین میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 25افراد زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری
May 12, 2015
کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت میں ٹرین میں دھماکہ ہونے سے پچیس افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرین ٹیٹاگرا سٹیشن سے کھراداھا جارہی تھی۔ پولیس، فائربریگیڈ اور ریلوے ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وقت کے مطابق صبح تین بج کر پچاس منٹ پر دھماکے ہوا، جیسے ہی ٹرین ٹیٹاگرا سٹیشن سے کھراداھا کے لیے نکلی اس میں دھماکہ ہوگیا۔ ٹیٹاگرا کولکتہ سے تیس کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کم تھی جبکہ دہشت گرد دھماکہ خیز مواد کو بیگ میں ڈال کرلے جارہا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد کا ارادہ بارودی مواد کو کسی دوسری جگہ لے جانا تھا مگر دھماکہ ٹرین میں ہی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔