Sunday, September 8, 2024

بھارت : ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں رکن کرناٹک اسمبلی سمیت 6افراد ہلاک

بھارت : ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں رکن کرناٹک اسمبلی سمیت 6افراد ہلاک
August 24, 2015
اننت پور (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ریلوے کراسنگ پر ٹرین اور ٹرک میں تصادم سے کرناٹک اسمبلی کے رکن سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اننت پور ضلع میں پیش آیا جب ایک ٹرین ریلوے کراسنگ پر پتھروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث دو اور ریلوے کوچز پٹڑی سے اتر گئیں۔ ٹرین کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرین حادثے میں کرناٹک کے ایم ایل اے وینکٹش نائیک بھی چل بسے۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔