Thursday, March 28, 2024

بھارت : وزیر قانون نے بھیک مانگنے والے بچے کو لات ماری

بھارت : وزیر قانون نے بھیک مانگنے والے بچے کو لات ماری
November 1, 2015
مدھیہ پردیش(ویب ڈیسک)بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدداوربے حسی کے واقعات نے اس کے مستقبل پرسوالیہ نشان اٹھادئیے ہیں ،مدھیہ پردیش میں وزیرقانون نے بھیک مانگنے والے بچے کولات ماردی۔ تفصیلات کےمطابق بھیک مانگو گے تولات پڑے گی یہ بات فٹ بیٹھتی ہے انڈیاکے بھکاریوں پر بھارتی ریاست مدھیاپردیش میں کیمرے کی آنکھ نے ریاست کے وزیرقانون کی بے حسی کوبے نقاب کردیا۔ مدھیہ پردیش کی وزیرقانون نے اس وقت ایک بھکاری بچے کوٹانگ دے ماری جب اس نے روٹی کھانے کے لیے وزیرسے  بھیک مانگی بچے کولات مارنے کے واقعہ کوبھارتی میڈیامیں بھی کافی تنقیدکانشانہ بنایاجارہا ہے۔