Sunday, September 8, 2024

بھارت نےکشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے: آسیہ اندرابی

بھارت نےکشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے: آسیہ اندرابی
July 13, 2016
سرینگر(92نیوز)حریت رہنما آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ  بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اس وقت پاکستان کا کردار بہت اہم ہے تاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ  بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاکردی ہے اور اب ایک بارپھر ہم پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کشمیر کی تحریک ہزاروں معصوموں کے خون سے سینچی ہوئی ہے اور جب پاکستان کشمیریوں کے پیچھا کھڑا ہوتا ہے تو ہماری طاقت دوگنا ہوجاتی ہے اور اس تحریک کو بھی جلا ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کا نعرے لگایا ہے ۔