Thursday, March 28, 2024

بھارت نےپاکستان کی بین الاقوامی سرحدپر8مقامات پر لیزروالزایکٹوکردیں

بھارت نےپاکستان کی بین الاقوامی سرحدپر8مقامات پر لیزروالزایکٹوکردیں
April 28, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نےپنجاب سے ملنے والی پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پرآٹھ مقامات پر لیزر وال ایکٹو کردی ہیں ۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جموں اور پنجاب میں سرحد پر پینتالیس مقامات پر لیزر والز لگائی جائیں گی۔ بھارتی حکام کےمطابق لیزر والز نے کام شروع کردیا ہے اور ان کی مانیٹرنگ سیٹلائیٹ کے ذریعے کی جارہی ہے ۔بھارتی حکام نے بتایا کہ لیزر وال  کامنصوبہ دو سال پہلے بنایا گیا تھا لیکن پٹھانکوٹ  واقعے کے بعد اس منصوبے پر کام  تیز کردیا گیا ۔ منصوبے کے تحت  جموں اور  پنجاب  میں سرحد پر پینتالیس مقامات پر لیزروالز لگائی جائیں گی ۔