Friday, April 26, 2024

بھارت نےالطاف کیخلاف کارروائی روکنےکیلئےبرطانیہ سےرابطہ کرلیا

بھارت نےالطاف کیخلاف کارروائی روکنےکیلئےبرطانیہ سےرابطہ کرلیا
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت کےوزیراعظم نےالطاف حسین کے خلاف کارروائی روکنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سے رابطہ  کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت الطاف حسین کو بچانے کیلئےایسا نہیں کررہا بلکہ ’’را‘‘کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آنے پر تلملا رہا ہے۔ نائنٹی نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو نیوز ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ  فاروق ستار کوایک نہ ایک دن ہمارے ساتھ آنا ہی پڑے گا۔