Thursday, March 28, 2024

بھارت نے یاسین ملک اور دیگر دس رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد کشمیری سرکاری ٹھیکیداروں کے واجبات روک کرانہیں فاقہ کشی پر مجبور کر دیا

بھارت نے یاسین ملک اور دیگر دس رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد کشمیری سرکاری ٹھیکیداروں کے واجبات روک کرانہیں فاقہ کشی پر مجبور کر دیا
May 30, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کےحریت رہنما یاسین ملک اور 10ساتھیوں کی  گرفتاری کے بعد بھارت نے کشمیری سرکاری ٹھیکیداروں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا آج سرکاری ٹھیکیداروں نے سرینگر میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹریژری دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ایک سوملین ڈالر کے واجبات کی منظوری کیلئے بینرزاٹھائے بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ جموں و کشمیر ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے چیئرمیں  غلام جیلانی  کا کہنا ہے حکومت کئی ماہ سے  ان کے بلوں  کی منظوری نہیں دے رہی بلکہ الٹا زیر التواء رقم پر چودہ فیصد سروس ٹیکس ڈال کر ہمارے  بچوں کو فاقا کشی پر مجبور کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔