Friday, May 17, 2024

بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے، شاہ محمود قریشی
October 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ مسلم امہ تقسیم رہے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔ دھرنے کو نقصان دہ کہنے والے بلاول بتائیں اب کس کے اشارے پر اسکے حق میں بول رہے ہیں۔ شہبازشریف خود فرما رہے ہیں ان کی رائے ہے دھرنا نہ کیا جائے۔ ابھی تک ان میں اختلاف ہے۔ بلاول اور آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں وہ دھرنےکی سیاست کے خلاف ہیں۔ بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا آج دھرنے سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ؟