Friday, April 19, 2024

بھارت نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی

بھارت نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی
May 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 179 پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ تمام پاکستانی آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت میں پھنسے ہم وطنوں کو واہگہ، اٹاری سرحد سے پاکستان لایا جائے گا، پاکستانی شہری چھتیس گڑھ، گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ راجھستان، اتر پردیش، اترا کھنڈ اور نئی دہلی میں بھی پاکستانی محصور ہو گئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں سے 20 مارچ کو بھی 400 پاکستانی وطن واپس پہنچے تھے۔ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔