Monday, May 13, 2024

بھارت نے کنٹرول لائن پار کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، مارکنڈے کاٹجو

بھارت نے کنٹرول لائن پار کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، مارکنڈے کاٹجو
February 21, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) سابق بھارتی چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو انتباہ کرتے ہوئے کہا بھارت نے کنٹرول لائن پار کی تو پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔ سابق بھارتی چیف جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے پلوامہ حملے پر بھارتی حکومت کا جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارتی سیاستدانوں نے عوام کو بیوقوف بنایا۔ پاکستان پرحملہ سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ادھر بھارت کی مکاری اور کشمیریوں پر تشدد پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بعد دیگر کانگریسی رہنما بھی میدان میں اتر آئے۔ کسی نے بھارتیوں کی نوٹنکی کو مایوس کُن قرار دیا تو کسی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں بھارتی کشمیر چاہتے ہیں لیکن کشمیریوں کو بھارت کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔ کشمیریوں کیساتھ بھارت کی نوٹنکی مایوس کن ہے۔ بھارت کے سابق وزیر برائے خوراک ہارون یوسف نے پلوامہ حملے میں سیکیورٹی اداروں کی ناکامی پر مودی سرکار کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو 3 کلو گائے کے گوشت کا تو پتہ لگ جاتا ہے لیکن 350 کلوگرام بارود کا علم ہی نہیں ہوا۔ اس سےقبل کانگریسی رکن پارلیمنٹ کےٹی ایس تلسی نے بھارتی حکومت پر پاکستان سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے دونوں ممالک کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔