Sunday, September 8, 2024

بھارت نے کشمیر میں فوج اور کراچی میں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں  : رضا ہارون

بھارت نے کشمیر میں فوج اور کراچی میں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں  : رضا ہارون
July 20, 2016
  پشاور(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں فوج اورکراچی میں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں۔کراچی کو بھارتی ایجنٹوں سے آزاد کرایا جائے۔وفاق سے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبے ان اختیارات پر" بابے " بن کر بیٹھ گئے۔ تفصیلات کےمطابق  پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون اور وسیم آفتاب ان دنوں خیبرپختونخوا کے دورے پر ہیں۔ پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران رضاہارون نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حکومت کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جب لاشیں گرتی ہیں تب انہیں کشمیریاد آتا ہے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں عام شہری کی عزت نفس بحال نہیں ہوتی یہ ملک فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔ وفاق سے صوبوں کو اختیارات منتقل ہوگئے لیکن صوبےان اختیارات پر"بابے: بن کربیٹھ گئے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک میں پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام چاہتی ہےپارلیمانی نظام میں صدر اور وزیراعظم کو عوام نہیں پارلیمان منتخب کرتے ہیں۔