Friday, April 19, 2024

بھارت نے کروڑوں ٹن کوئلہ جلا کر خطے کو کاربن سےآلودہ کر دیا

بھارت نے کروڑوں ٹن کوئلہ جلا کر خطے کو کاربن سےآلودہ کر دیا
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)بھارت نے کروڑوں ٹن کوئلہ جلا کر خطے کو کاربن سے آلودہ کر دیا ہے جس سے گرمی کی شدید لہر نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائیٹ سے لی گئیں ماحولیات کی تازہ ترین تصاویر کے مطابق بھارت میں گرمی کی لہر سے 26 سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے بھارت میں گرمی کی شدید لہر بڑے پیمانے پر کوئلہ جلانے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ بھارت کوئلے سے ایک لاکھ 64 ہزار میگاواٹ بجلی سالانہ پیدا کر رہا ہے لاکھوں ٹن کوئلہ یومیہ جلایا جا تا ہے جس سے گرمی کی لہر شدید ہو چکی ہے گرمی کی اس لہر نے پاکستان کے بھی کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کراچی میں گرمی کا 50 برس کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے ،ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت میں سینکڑوں کول پاور پلانٹس ایسے ہیں جن سے 80 فیصد کاربن ہوا میں تحلیل ہو رہی ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ابھارت نے ماحولیاتی خلاف ورزی نہ چھوڑی توا س سے جنوبی ایشا کا موسم بے قابو ہو سکتا ہے۔