Saturday, April 20, 2024

بھارت نے کرتارپور راہداری اجلاس کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا

بھارت نے کرتارپور راہداری اجلاس کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا
March 13, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت ہٹ دھرمی،منافقت اور نفرت انگیز پالیسی سے باز نہ آیا۔ پاکستانی صحافیوں کو کرتار پور راہداری منصوبے سے متعلق اجلاس کی کوریج  سے روک دیا ۔ کرتارپور راہداری پر پہلے باضابطہ اہم مذاکرات کل واہگہ اٹاری سرحد پر ہوں گے لیکن مذاکرات سے قبل ہی بھارت کی ایک اور غیر سنجیدگی سامنے آگئی۔ پاکستانی صحافیوں کو مذاکرات کی کوریج سے روک دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھی تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے مذاکرات کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ راہداری سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے پاکستان نے 30 بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کیے تھے۔ ان کی وزیراعظم سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔ ترجمان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کیساتھ ناروا سلوک پر افسوسناک کا اظہار کیا ، ساتھ ہی امید ظاہر کی مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کیلئے تبدیلی لائیں گے۔