Friday, April 26, 2024

بھارت نے چندا بی بی سے متعلق تاحال کوئی معلومات نہیں دیں : پاکستان

بھارت نے چندا بی بی سے متعلق تاحال کوئی معلومات نہیں دیں : پاکستان
August 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چندا بی بی  کی گرفتاری  پر بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تاحال معلومات فراہم نہ کی گئیں،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے معلومات  کا انتظار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  بھارت کی جانب سے معلومات  کا انتظار ہےبھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی  ہائی کمیشن بھارتی حکام سے مسلسل رابطے کے دوران امید ہے کوئی معلومات مل جائیں گی تاہم کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔