Friday, April 26, 2024

بھارت نے چائلڈ پروٹیکشن قانون میں ترمیم کردی،بچوں سے زیادتی کی سزا موت ہوگی

بھارت نے چائلڈ پروٹیکشن قانون میں ترمیم کردی،بچوں سے زیادتی کی سزا موت ہوگی
April 21, 2018
نیو دہلی ( 92 نیوز) بھارت  نے چائلڈ پروٹیکشن قانون میں ترمیم کر تے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کی منظوری دے دی۔ ترمیم کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سزا موت دی جائے گی۔ اس سے پہلے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے کم سے کم سزا 7 سال اور زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی ۔