Monday, May 6, 2024

بھارت نے پروٹیز کو ساؤتھ ہمپٹن کے میدان میں چھ وکٹوں سے دھول چٹا دی

بھارت نے پروٹیز کو ساؤتھ ہمپٹن کے میدان میں چھ وکٹوں سے دھول چٹا دی
June 6, 2019
 ساؤتھ ہمپٹن (92 نیوز) جنوبی افریقا کو ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست ہو گئی۔ بھارت نے پروٹیز کو ساؤتھ ہمپٹن کے میدان میں چھ وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ بدقسمتی نے جنوبی افریقا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ورلڈ کپ مہم کا تیسرا میچ بھی ہار گئی ۔ بھارت کیخلاف میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے  صرف 227 رنز بنائے۔ بھارت نے ہدف 48 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ اوپنر روہت شرما نے شاندار سنچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ مہندرا سنگھ دھونی نے 34،کے ایل راہول نے 24 رنز بنائے ، ہاردک پانڈیا نے 48 ویں اوور میں وننگ شاٹ لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 227 رنز بنائے ۔ مورس 42، ڈوپلیسی 38، پھلکوائیو 34 اور ملر 31 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت  کے چاہل نے چار، بھونیشور کمار اور جسپریت بھمرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی اوپنر روہت شرما 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔