Tuesday, April 23, 2024

بھارت نے پاکستانی مریض بچے کو میڈیکل ویزہ دینے سے انکار کردیا

بھارت نے پاکستانی مریض بچے کو میڈیکل ویزہ دینے سے انکار کردیا
November 16, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارت پر دشمنی کا بھوت سوار ہے جس پر وہ انسانیت ہی بھول چکا ہے ۔ پاکستانی مریضوں پر نفرت کا وار کرتے ہوئے بچوں کو میڈیکل ویزہ دینے کیلئے بھی طویل انتظار کا کہہ دیا ۔ نئی دہلی کے انکار پر ترکی نے بچے کو فوراً ویزہ دے دیا۔
مودی سرکار اب تک سینکڑوں بچوں کی میڈیکل ویزہ درخواستیں مسترد کرچکی ہے۔ راولاکوٹ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والا اسامہ بھی ان میں سے ایک ہے ۔ اسامہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ علاج کےلئے بھارت کا ویزہ اپلائی کیا لیکن ناں ہوگئی۔
انکار پر پاکستان نے ترکی سے رابطہ کیا ۔ ترک ہائی کمیشن نے اسامہ کو ویزہ بھی فوری دیا اور علاج کےلئے بہترین سہولتیں بھی دیں ۔ ۔ اسامہ کا والد ترکی کی شفقت اوربچے کی صحتیابی پر اسلام آباد میں جاری علاقائی کانفرنس کے دوران فرط جذبات سے روپڑا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل ک اکہنا ہے کہ بھارت انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دے رہا ہے ۔ میڈیکل ویزہ کےلئے وزیرخارجہ کے خط کی شرط قوانین کےخلاف ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے بھارتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شیر خوار بچوں کومیڈیکل ویزہ کےلئے کئی کئی ماہ کا انتظار بھارت کی پاکستان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔