Thursday, April 18, 2024

بھارت نے پاکستانی سرحد پر نصب آٹھ لیزر والز کو متحرک کر دیا

بھارت نے پاکستانی سرحد پر نصب آٹھ لیزر والز کو متحرک کر دیا
April 28, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کے ساتھ لگائی جانے والی آٹھ لیزر والز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے مزید چار لیزر والز کو بھی آئندہ چند دنوں میں فعال کردیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے جڑی سرحدوں پر لیزر والز کا ایسا طریقہ متعارف کرا دیا ہے جس کی روشنیوں کی زد میں آنے پر فوری سائرن بجنا شروع ہوجائیں گے۔ یہ لیزر والز صوبہ پنجاب سے ملحقہ سکیورٹی مقامات پر نصب کی گئی ہیں۔ ان لیزر والز میں انفراریڈ اور لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مقصدغیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور اس کی روک تھام کرنا ہے۔ بی ایس ایف نے گذشتہ برس جولائی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں ایسی لیزر والز لگانے کا آغاز کیا تھا۔