Sunday, September 8, 2024

بھارت نے پاکستانی بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے

بھارت نے پاکستانی بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے
January 15, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیاءکپ ٹی ٹونٹی کل روانہ ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سولہ کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے ویزے جاری کیے گئے ہیں جن میں کوچ رزاق بھی شامل ہیں۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی انیس جاوید کر رہے ہیں۔ ایشیاءکپ بلائنڈ کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک ہونگی۔ ٹورنامنٹ بھارتی شہر کوچی میں سترہ سے چوبیس جنوری تک کھیلا جائے گا۔