Sunday, September 8, 2024

بھارت نے پانی چھوڑا تومشکلات ہونگی !!! جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے: شجاع خانزادہ

بھارت نے پانی چھوڑا تومشکلات ہونگی !!! جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے: شجاع خانزادہ
August 5, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ بھارت نے پانی چھوڑا تومشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جہلم اور چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لاہور کے دفتر میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت اقدامات کرلئے گئے ہیں اور بھارت سے بھی مسلسل رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ڈیم بھی چالیس فیصد خالی ہیں جس سے امکان ہے کہ بھارت پانی نہیں چھوڑے گا تاہم پانی چھوڑنے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ہمیں باقاعدہ معلومات فراہم کی جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو خیمے، کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔