Monday, May 20, 2024

بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیدی
May 29, 2019
 کارڈف (92 نیوز) بھارت نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیدی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں 359 رنز بنائے۔ کے ایل راہول نے 108، دھونی نے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ویرات کوہلی نے 47 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم نے 90، لٹن داس نے 73 رنز بنائے۔ بھارت کے کلدیپ یادو اور چاہل نے تین تین، بمرا نے دو وکٹیں لیں۔  بھارت ، وارم اپ ، بنگلہ دیش ، 95 رنز ، شکست دوسری طرف برسٹل میں ویسٹ انڈیز نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 91 رنز سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 421 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے ہوپ 101 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیوس نے 50 ،آندرے رسل نے 54 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے 47، کرس گیل نے 36 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔