Tuesday, April 23, 2024

بھارت نے میانمر بارڈر پر مزید فوج تعینات کر دی

بھارت نے میانمر بارڈر پر مزید فوج تعینات کر دی
March 2, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) کشمیر کے بعد بھارت نے میانمر بارڈر پر مزید فوجی تعینات کر دیے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزیددو آرمی یونٹس بارڈر پر لگائے جا رہے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے ملک میں داخل ہونے کے پیش نظر  میانمر کے ساتھ بارڈر پربھارتی  فوجیوں کی تعداد بڑھادی۔  ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلے ہی بارڈر پر کافی فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور دو مزید آرمی یونٹس میانمر بارڈر پر اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے میزو رام بھیج رہاہے۔ فوجی بارڈر پر روہنگیا پناہ گزینوں کو ہندوستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔