Thursday, April 25, 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے دو ٹکڑے کر دئیے

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے دو ٹکڑے کر دئیے
October 31, 2019
سرینگر ( 92 نیوز)  مقبوضہ کشمیر کو حصار میں جکڑے 88 روزہو گئے ہیں ، بھارت نے  جنت نظیر وادی کو باضابطہ طور پر دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا، گجرات میں مسلمانوں کے قاتل گریش چندرا مرمو کو جموں و کشمیر میں نیا ٹاسک دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر کر دیا گیا ،لداخ کی بودھ کمیونٹی میں بھی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا، بھارت کا غیر قانونی فیصلہ حقیقت بن گیا ، جنت نظیر وادی  مکمل طور پر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی  اور انتظام براہ راست نئی دہلی کے پاس چلا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بھی گجرات کی طرح خون کی ندیاں بہانے کا منصوبہ بنا لیا اور اپنے قریبی دوست گریش چندرا مرمو کو جموں و کشمیر کا پہلا لیفٹننٹ گورنر بنادیا۔ گریش چندر امرمو 2002 میں  اس وقت کے وزیر اعلیٰ گجرات نریندر مودی کے پرنسپل سیکرٹری  تھے ، اسے مقبوضہ وادی  لانے کا مقصد مسلمانوں کی نسل کشی کرانا ہے ۔ دوسری جانب لداخ میں بھی مودی حکومت نے ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینے کیلئے ایسی ہی منصوبہ بندی کی ہے  ،جہاں رادھا کرشنا ماتھر کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے ، جس نے بدھ کمیونٹی کی بھی تشویش کو بڑھا دیا ہے ۔