Sunday, May 19, 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ، ملیحہ لودھی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ، ملیحہ لودھی
May 24, 2019
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر میں بھارتی مظالم پر سے پردہ اٹھایا ۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ پر مباحثے سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا بھارتی قابض فوج کشمیر میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی۔ ملیحہ لودھی نے کہا بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر اور دیگر اداروں نے بھی قلمبند کیا ہے ۔ کشمیر میں کالے قوانین کی آڑ میں نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کو اپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔