Thursday, March 28, 2024

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اردو کی واحد سرکاری زبان کی حیثیت ختم کر دی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اردو کی واحد سرکاری زبان کی حیثیت ختم کر دی
September 4, 2020
سرینگر (92 نیوز) مودی کے بھارت کا ایک اور انتہا پسندانہ اقدام سامنے آ گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 131 سال سے  اردو کی واحد سرکاری زبان کی حیثیت ختم کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے 4 اور زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دے دیا۔ ہندی سرکار نے کشمیری اور ڈوگری کے ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دیدیا۔ اب اردو، ہندی، ڈوگری، کشمیری اور انگریزی زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات پرکاش جوادکر کے مطابق فیصلہ عوام کے مطالبے پر کیا گیا۔