Friday, April 26, 2024

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دہشتگردی کا بیانیہ جوڑ دیا، شاہ محمود

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق دہشتگردی کا بیانیہ جوڑ دیا، شاہ محمود
October 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے دہشتگردی کا بیانیہ جوڑ دیا۔ پیر کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی سے متاثر ہونے، شکست دینے کا بیانیہ بنایا۔ پاکستان کی کاوشوں سے بھارت کے بیانیے کی نفی ہوئی، دنیا نے پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا، بھارتی بیانیے کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو افغان امن عمل میں بھی دنیا نے تسلیم کیا۔ آج پاکستان کو افغان معاملے کے حل کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، مسائل کی نظر سے نہیں۔ پاکستان نے افغانستان کے تناظر میں بھی بیانیے کی جنگ جیتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں وزارت خارجہ اور متعلقہ صحافیوں کے مابین بہتر تعلق اہم ہے۔ وزارت خارجہ میں تذویراتی مواصلاتی ڈویژن قائم کیا ہے، اِس کا مقصد بہترین قومی بیانیے کو جلا بخشنا ہے۔ تاثر پہلے بنتا ہے، تشخص بعد میں، تاثر کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔